کراچی: طالبہ اسکول کی سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق

کراچی: طالبہ اسکول کی سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق

کورونا کی وباء کی بندش کے بعد اسکول کھلنے کے پہلے ہی دن کراچی کے نجی اسکول میں ایک طالبہ کے سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق ہونے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں عائشہ منزل پر واقع نجی اسکول کی نویں جماعت کی طالبہ اسکول کی سیڑھیوں سے گر کرجاں بحق ہو گئی۔جاں بحق ہونے والی طالبہ کے اہلِ خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اسکول کی انتظامیہ کی کوتاہی سے 14 سال کی اریبہ آصف جان سے چلی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں