کراچی میں آٹے کی قیمت بڑھنے لگی

کراچی، آٹے کی قیمت میں حیرت انگیزاضافہ غریب عوام کہاں جائے

کراچی میں گندم درآمد کرنے کی حکمت عملی بھی کارگر نہ ہوسکی،  کراچی میں آٹے کی قیمت بڑھنے لگی، فائن آٹا ایک روپیہ مہنگا ہوکر61 روپےکلو ہو گی۔درآمدی گندم کے تین جہاز پہنچنے کے باوجود کراچی میں آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ ہول سیل بازارمیں ڈھائی نمبرچکی آٹا 1 روپیہ مہنگا ہوکر57 روپے کلو ہوگیا جبکہ ہول سیل بازارمیں فائن آٹا ایک روپیہ مہنگا ہوکر61 روپےکلو ہو گیا۔ 50 کلو کا ڈھائی نمبر آٹے کا تھیلا 50 روپے اضافے کیساتھ 2850 روپےکا ہو گیا، ہول سیل بازارمیں 50 کلو فائن آٹےکا تھیلا50  روپے اضافے کیساتھ 3050 روپے کا ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں