ٹک ٹاک کی بحالی ، پاکستانی صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی

ٹک ٹاک کی بحالی ، پاکستانی صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے ٹک ٹاک پر سے عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ٹک ٹاک بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) کے ترجمان نے کہا کہ ٹک ٹاک انتظامیہ نےپاکستانی قوانین کی پاسداری کی یقین دہانی کرادی ہے کہ غیر اخلاقی مواد اپ لوڈ کرنیوالے اکاؤنٹ بلاک کرے گا، جس کے بعد ٹک ٹاک بحالی کانوٹیفکیشن جاری کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں