چین میں لوگ آسمان سے گرتا ’آتشیں‘ گولا دیکھ کر خوف زدہ ہو گئے، ویڈیو وائرل

چین میں لوگ آسمان سے گرتا ’آتشیں‘ گولا دیکھ کر خوف زدہ ہو گئے، ویڈیو وائرل

یجنگ: چین کے صوبے چنگھائی میں لوگ آسمان سے ایک بہت بڑا ’آتشیں‘ گولا گرتے دیکھ کر خوف زدہ ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 23 دسمبر کو چین کے چنگھائی صوبے کی ننگچیانگ کاؤنٹی میں آسمان میں ایک نہایت روشن اور عظیم الجثہ روشنی کا گولا دیکھا گیا، جس نے لوگوں کو ڈرا دیا۔

تیز روشنی کا یہ گولا نہایت تیز رفتاری سے زمین کی طرف آتا محسوس ہو رہا تھا، یہ نظارہ صوبے کے دو شہروں میں دیکھا گیا، جو بہت خوف زدہ کر دینے والا تھا، پہلے اچانک آسمان میں آتشیں گولے جیسی روشنی چمکی اور پھر ایسا لگا جیسے تیزی سے وہ زمین کی طرف گر رہی ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں