جے یو آئی کے ایک اور رہنما نے مولانا فضل الرحمان کا ساتھ چھوڑ دیا

جے یو آئی کے ایک اور رہنما نے مولانا فضل الرحمان کا ساتھ چھوڑ دیا

فصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے ایک اور رہنماء نے مولانا فضل الرحمان سے اپنی راہیں جدا کرلیں، ان کا کہنا ہے کہ ابھی کسی دوسری جماعت میں شامل ہونے کا فیصلہ نہیں کیا۔ وقت آنے پر ورکرز کی مشاورت سے دوسری جماعت میں شمولیت اختیار کروں گا۔

حاجی ابرار تنولی نے مانسہرہ میں ہونے والے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا کی پالیسیوں پرشدید تنقید کرتے ہوئے جے یو آئی  چھوڑنے کا اعلان کیا۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے سابق وزیر اور رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ اب ہر فورم پر جے یو آئی اور ن لیگ کا بھرپور مقابلہ کروں گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جے یو آئی  کے سابق رہنماء مولانا شیرانی نے جے یو آئی پاکستان کو جے یو آئی (ف) سے الگ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہم کبھی جے یو آئی یا فضل الرحمان گروپ کا حصہ نہیں رہے، ہم ہمیشہ جمعیت علماء اسلام کے دستور کے مطابق رکن رہے اور رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں