ٹھیلہ لگانے والے کا عجیب کرتب : دیکھنے والے حیران، ویڈیو وائرل

ٹھیلہ لگانے والے کا عجیب کرتب : دیکھنے والے حیران، ویڈیو وائرل

مبئی : بھارت میں ڈوسا بنانے کے ماہر کاریگر نے اپنی مہارت سے دیکھنے والوں کو حیران کردیا، ڈوسا بنانے کے بعد وہ اسے اتنی تیزی سے ہوا میں اونچا اچھال کر

اپنے ساتھی کو دیتا ہے جسے وہ باآسانی پلیٹ میں کیچ بھی کرلیتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  ممبئی کی منگلڈاس مارکیٹ میں فٹ پاتھ پر قائم پتھارے پر ایک ڈوسہ بیچنے والے نے اپنے منفرد انداز سے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرلی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں اس شخص کی مہارت دیکھ کر صارفین نے خوب سراہا، اب تک اس ویڈیو پر10 لاکھ سے زیادہ لائیکس اور  شیئرز ہوچکے ہیں اور صارفین اس کے انوکھے انداز پر خوشگوار حیرت کا اظہار  بھی کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں