دوران پرواز امریکی پائلٹ نے فضا میں کیا دیکھا؟ ہوش اڑا دینے والا دعویٰ

دوران پرواز امریکی پائلٹ نے فضا میں کیا دیکھا؟ ہوش اڑا دینے والا دعویٰ

واشنگٹن: امریکی پائلٹ نے دوران پرواز اڑن طشتری دیکھنے کا دعویٰ کردیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایئرلائن کے پائلٹ نے فضا میں اجنبی شے کی پرواز دیکھی ہے، عموماً لوگ اسے اڑن طشتری قرار دیتے ہیں تاہم اس کی موجودگی کے کوئی ٹھوس شواہد موجود نہیں ہیں۔

یو ایف او 21 فروری کو امریکی ریاست نیو میکسیکو کی فضائی حدود میں دیکھی گئی۔ پائلٹ نے متعلقہ ادارے کو بتایا کہ اس نے گول شکل میں کسی شے کو تیزی سے اڑتے ہوئے دیکھا۔ان کا کہنا تھا کہ پراسرار شے تقریباً 36 ہزار فٹ بلندی پر پرواز کررہی تھی، واقعے کی ایئرلائن نے تصدیق بھی کردی۔پائلٹ نے یہ بھی کہا کہ غیرشناخت شدہ اشیا ہمارے جہاز کے اوپر اڑ رہی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں