اداکارہ صبورعلی کا وائرل ڈانس دیکھیں

اداکارہ صبورعلی کا وائرل ڈانس دیکھیں

اداکارہ سجل علی کی بہن صبور علی نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر کئی ویڈیوز اپلوڈ کیں جس میں وہ اپنے دوست عمیر قاضی کی شادی کے موقع پر ڈانس کررہی ہیں ۔

شادی کی تقریب میں اداکارہ عروہ حسین، سجل علی ، زارا نور عباس کنزہ ہاشمی ، اداکار یاسر حسین، اسد صدیقی سمیت پاکستانی شوبز انڈسٹری کے دیگر ستارے بھی موجود تھے ۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صبور علی دوست کی شادی میں انتہائی خوشگوار موڈ میں نظر آرہی ہیں جبکہ ان کے ساتھ دیگر فنکاروں نے بھی پُرجوش طریقے سے ڈانس کیا ۔اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جنہیں مداح خوب پسند کررہے ہیں ۔اداکار و میزبان یاسر حسین نے بھی عمیر قاضی کی شادی پر ایک سیلفی لے کر مداحوں سے شیئر کی

اپنا تبصرہ بھیجیں