بچے کی پیدائش کے چند دن بعد ماں کی خودکشی لیکن

بچے کی پیدائش کے چند دن بعد ماں کی خودکشی لیکن اولاد کیلئے ایسی بات لکھ کر چھوڑ گئی کہ پڑھ کر کسی کی بھی آنکھیں نم ہوجائیں

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں بیٹے کی پیدائش کے چند دن بعد ہی لڑکی نے خودکشی کر لی اور اپنے دو بیٹوں کے لیے ایسی بات لکھ کر رکھ گئی کہ پڑھ کر ہر کسی کی آنکھیں نم ہو گئیں۔

دی سن کے مطاق 19سالہ ریانے ہالٹن برطانوی شہر نیوٹن ایبٹ کی رہائشی تھی جہاں اس نے پھندہ لے کر خودکشی کی۔ اس کے بڑے بیٹے کی عمر تین سال تھی۔ اس نے خودکشی سے قبل اپنے بیٹوں کے نام ایک خط میں لکھا کہ ”میرے لیے چیزیں بہت مشکل ہو چکی ہیں، جنہیں اب میں برداشت نہیں کر سکتی۔ میں تم سے بہت محبت کرتی ہوں۔ ڈیڈی تمہاری دیکھ بھال کریں گے۔“


پورٹ کے مطابق ریانے کی خودکشی کے 19دن بعد اس کی 44سالہ ماں جینیٹ وائٹلے بھی نشے کی زیادتی کے باعث موت کے منہ میں چلی گئی۔ ریانے کی 68سالہ نانی باربرا وائٹلے کا کہنا تھا کہ ”جینیٹ 25سال سے منشیات کی لت میں مبتلا تھی اور کبھی اس نے حد سے زیادہ منشیات استعمال نہیں کیں۔ اس نے اپنی بیٹی کی موت کے غم میں زیادہ منشیات لیں اور موت کو گلے لگا لیا۔ اگر ریانے نے ہم سے بات کی ہوتی تو ہم اس کو سمجھاتے اور خودکشی سے باز رکھنے کی کوشش کرتے، تاہم اس نے کسی کو بتایا تک نہیں کہ اسے کیا مشکلات درپیش ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں